• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ مئی تک مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گے، امریکا

Embassy Will Move To The Jerusalem Until May America

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ رواں سال مئی تک منتقل کر دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نیوراٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اس تاریخی اقدام کے حوالے سے پرجوش ہے، یہ بات محض اتفاقیہ ہے کہ مئی میں اسرائیل کے قیام کی سترویں سالگرہ بھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فی الحال عارضی سفارت خانے کھولا جائے گا اور 2019 تک نیا سفارت خانہ تعمیر کرلیا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کہا ہے کہ وہ دن اسرائیل کے عوام کے لیے ایک عظیم دن ہوگا۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے امریکی سفارت خانے کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرر دیا ہے۔ پی ایل او کے رہنما صائب اریکات نے کہا کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

تازہ ترین