لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، 16ہزار وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ بار کے سالانہ الیکشن کےلیے پانچ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 86بائیومیٹرک مشینیں نصب کی گئی ہیں۔
وکلاء کی انٹری فین روڈ اور ٹرنر روڈ سے ہو گی جبکہ گاڑیاں ناصر باغ میں پار ک کی جائیں گی۔
ناصر باغ سے ہائیکورٹ تک وکلا کوشٹل سروس فراہم کی جارہی ہے۔ پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی۔