• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
I Am Not Thinking Of Pakistan Captaincy Imad Wasim

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تین دن قبل کہا تھا کہ میری نظر میں عماد وسیم مستقبل کا کپتان ہے لیکن عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد میرا بھائی ہے اور میں اس موقع پر کپتان بننے کے بارے میں نہیں سوچ رہا اور پاکستان کیلئے کھیلنا اور سرفراز احمد کی کپتانی میں انہیں سپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔کپتانی کے لئے سرفراز ہی اس وقت آئیڈیل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے کراچی کنگز میں شامل ہوکر ٹیم میں نہیں روح پھونک دی ہے۔ میچ میں ان کا کیچ گیم چینجرتھا ۔ شاہد بھائی ہی کپتانی کرتے ہیں اور ان کی کراچی میں شمولیت سے ٹیم کا توازن درست ہوگیا ہے۔ شاہد آفریدی ٹیم کے لئے اثاثہ ہیں۔

جمعے کی شب پریس کانفرنس میں عماد وسیم نے کہا کہ میں نے کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی۔ میری ہر وقت سپورٹ سرفراز احمد کے ساتھ ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ کے خلاف میچ میں بیس رنز کم بنائے تھے لیکن بولنگ بہت اچھی کی۔ شاہد بھائی سے ہمیشہ سیکھنے کو ملتا ہے۔

عماد نے مزید کہا کہ وہ میرے سب سے بڑے سپورٹر ہیں ۔ ہر وقت بتاتے ہیں۔ اس عمر میں بھی ان کی فٹنس دیکھیں ان کے کیچ نے پورے میچ کو نقشہ پلٹ دیا۔ ان کی موجودگی میرے لئے ایک بڑی تحریک ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جب سے پاکستان ٹیم میں آیا ہوں وہی مجھے سپورٹ کررہے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچ ہونا اچھی بات ہے۔ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ مزہ اپنے ملک میں کھیلنے میں آتا ہے۔

 

تازہ ترین