• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدف مشکل نہ تھااسی لئےسلو بیٹنگ کی،اس طرح نہیں جیت سکتے،سرفراز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا محدود اوورز میچوں میں سب سے بڑا مسئلہ ڈاٹ گیندیں کھیلنا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ کی ٹیم 19کی شکست میں بھی سلو بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کراچی کنگز کے خلاف شکست کی بنیادی وجہ خراب بیٹنگ تھی۔ وکٹ میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ سلو کھیلنے سے بعد میں مشکلات بڑھ گئیں۔

جمعے کی شب پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری مضبوط بیٹنگ لائن اپ نے ابتدائی چھ اوورز میں42 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جس سے مشکلات بڑھتی گئیں اور ہم میچ میں ہدف سے دور ہوگئے ورنہ ہدف مشکل نہیں تھا۔ ہم نے بہت خراب بیٹنگ کی ایسی بیٹنگ سے بڑی ٹیموں کو نہیں ہرایا جاسکتا۔

سرفراز احمد نے کہا یہ مسئلہ پاکستان ٹیم میں بھی تھا لیکن پاکستان ٹیم میں اب ڈاٹ گیندوں کا مسئلہ حل ہورہا ہے اب کوئٹہ بھی مشکلات سے دوچار ہے۔ اس خامی کو دور کرنا ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ غیر ملکی لیگز میں شرکت کے حوالے سےمکی آرتھر بورڈ کے ساتھ مل کر پلان بنارہے ہیں۔ گرانٹ لوڈن بھی دبئی میں ہیں جس دن جس سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑی کا میچ نہیں ہوگا اس کھلاڑی کو ٹرینر لوڈن چیک کریں گے اور انہیں فٹنس پلان دیں گے۔

 

تازہ ترین