• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوجا بھٹ’ دل کے ہاتھوں مجبور‘ ہوکر اداکاری چھوڑ دی

پوجا بھٹ ایسی اداکارہ ہیں جنہیں اداکاری اور ڈائریکشن ورثے میں ملی ہے ۔ ان کے والد مہیش بھٹ کو کون نہیں جانتا۔ ڈائریکشن کی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر پوری ہو ہی نہیں سکتی۔

پوجا بھٹ کو دونوں ہنر کو بنانے اور سنوارنے میں مہیش بھٹ کا تعاون ملا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی۔

پوجا24 فروری 1972 میں پیدا ہوئیں ۔پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ اور والدہ کرن بھٹ ہیں تاہم ان کا نام اصل میںلورین برائٹ تھا۔

پوجا بھٹ نے 1989ء میں محض 17 سال کی عمر میں فلم ’’ڈیڈی ‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ،اس فلم کوان کے والد مہیش بھٹ نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔پوجا کی پہلی ہی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ ے ۔

اس کے بعدپوجا نے 18 سال کی عمر میں عامر خان کے ساتھ فلم ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘میں کام کیا یہ ہالی ووڈ آسکر وننگ فلم ’اٹ ہپینڈ ون نائٹ‘ ‘کا ری میک تھی۔یہ فلم پوجا کے کیریر کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

پوجا اپنے والد کے ہی پروڈکشن میں خوب محنت سے کام کر رہی تھیں اور ایک سے ایک کامیاب فلمیں دے رہی تھیں چاہے ان میں ’سڑک‘ ہو،’جنون‘ ہو یا پھر ’ سر‘، ’پھر تیری کہانی یاد آئی‘ جیسی کئی فلمیں شامل ہیں۔

فلمیں کرتے کرتے پوجا بھٹ ایک لڑکے کو دل دے بیٹھیں اور پہلی نظر کے اس عشق میں اس قدر کھوئیں کہ انہوں نے اپنے چاچامکیش بھٹ کی ڈائریکشن میں بنی سپرہٹ فلم ’عاشقی ‘ میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا ۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس لڑکے کو کسی اداکارہ سے شادی کرنا پسند نہیں تھا ۔ پوجا نے اس کی یہ شرط مان کر ہی اداکاری سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا تھا مگر کسی وجہ سے دونوں کا جلد ہی بریک اپ ہوگیا اور دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلیں۔

پھر 2003ء میں پوجا نے مونیش ماکہیجا سے شادی کرلی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی 11 سال تک ہی قائم رہ سکی اور 2014ء میں یہ دونوں الگ ہوگئے۔

ان حالات میں گھر کر پوجا سے ایکٹنگ تو دور ہوگئی تاہم انہوں نے بطور پروڈیوسر کام شروع کیا لیکن ان کی بنائی ہوئی تمام فلمیں بہت بولڈ ثابٹ ہوئیں جیسے ’’پاپ‘‘ اور ’’جسم2‘‘وغیرہ ۔

پوجا نے کئی فلمیں ڈائریکٹ بھی کیں جن میں سے کئی کافی مشہور ہوئیں۔

 

 

تازہ ترین