• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شارع فیصل پر شہری کی فائرنگ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

کراچی میں شارع فیصل پر شخص نے پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔ وزیر داخلہ سندھ نے فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

شارع فیصل پر رات کے وقت عدنان پاشا نامی شخص نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اورچیلنج کیا کہ کسی میں دم ہو تو سامنے آجائے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق عدنان پاشا رینٹ کی گاڑیوں کا کام کرتا ہے اور اسپورٹس گاڑیوں کو شوقین ہے۔

بعد ازاں ویڈیو پھیل جانے کے بعد عدنان پاشا نے سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام جاری کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ذیشان شان سعید نامی شخص نے اس کے والد کا قتل کیا۔

تازہ ترین