• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Cinema Tickets

محمد مصطفیٰ عمران ، کراچی
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ایسے اعلان کے بعد کہ سنیما کا ٹکٹ 200 روپے کا ہوگا، میں اس خوشی میں سوچنے لگ گیا ہوں کہ اب کون کون سی وہ فلمیں دیکھونگا جواب تک سنیمامیں لگ تو چکی ہیں مگر میں محض بھاری ٹکٹ کی غرض سے نہیں دیکھ سکا۔

کراچی کا باسی ہونے کے لحاظ سے میں اگر صرف کراچی کے سنیما گھروں کی بات کروں تو یہاں ایک ٹائم تھا کہ سو ، دو سو کے ٹکٹ میں میں اور میرے احباب ساتھ فلم دیکھ لیتے تھے۔ مگر اب تھری ڈی ، سنی پلکس اور پتا نہیں کو ن کون سے پلیکس کے چکر میں جیب خالی ہوجاتی ہے،اچھا اگر فلم 3ڈی ہے تو اس کو دیکھنے کے لیے مخصوص چشمہ وہ بھی پر چیز کرنا پڑتا ہے۔اور تو اور پاپ کارن کا لفافہ بھی لگ بھگ 100 کا ۔

جدید سنیما گھروں کے ٹکٹ واقعی ایک متوسط طبقے کےلیے بھاری پڑ جاتا ہے۔بہر حال ایسا ہوجائے تو کیا ہی بات ہے ۔۔اپنا پُرانااور سُنہری ٹائم لوٹ آئے گا۔

میں دانیال عدنان کی بات سے مکمل اتفاق کرتاہوں کہ ایک جدید سنیما گھر میں فیملی کے ساتھ فلم دیکھنے کے چکر میں آرام سے 5000 کا پتا خرچ ہوجاتا ہے۔ اور تو اور جب فلم دیکھ کے باہر نکلے تو پھرفوڈ کورٹ میں کھانا بھی کھانا ہے اور اُس کھانے کا تو پتا نہیں کہ کتنا ’’ہائی جینک ‘‘ہے ہاں مگر اتنا اندازہ ہے کہ فیملی کے ساتھ وہاں گئے تو جیپ کامکمل صفایا یقینی ہے۔اور ظاہر ہے یہ تمام مرحلہ واقعی لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین