• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی تیز ترین اور سب سے لمبی زِپ لائن سے جمپنگ کا مظاہرہ

بیس جمپنگ جیسا خطرناک ایڈونچر کسی کمزوردل انسان کے بس کی بات نہیں اور وہ بھی اگر دنیا کی سب سے طویل اور تیز ترین زپ لائن سے لٹک کر کی جائے تو خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

دبئی مرینامیں واقع ایک بلند عمارت کی چھت پر منچلوں نےXLineنامی زِپ لائن سے لٹک کر 80کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے پرندے کی مانند فضا کی سیر کی ۔

خطروں کے کھلاڑی 550فٹ کی اونچائی پر دنیا کی طویل ترین زپ لائن سے رسی سے لٹک کر بیس جمپنگ کا ایسا خطرناک مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔بلند عمارت سے رسی کے ذریعے پانی پار کیا اور پھرکامیابی کے ساتھ زپ لائن کے دوسرے سِرے پر اُتر گئے ۔

ایڈ ونچر کے شوقین ان منچلوں نے یہ خطرناک سفر منٹوں میں کامیابی کے ساتھ طے کر کے دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ اگر دھن پکی اور لگن سچی ہو تو ہر کام ممکن ہے۔

تازہ ترین