• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر

کویت میں یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں جہاں ملک کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو کویت پرچموں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

عمارتوں اور دفاتر کی یہ سجاوٹ نا صرف قابل دید ہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ عوام نے اپنے گھروں پر بھی قومی پرچم لہرا دیے ہیں۔

ملک کی مختلف شاہراوں کو کویت پرچموں سے آراستہ کیا گیا ہے، لوگوں میں خریداری کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے اور تمام چھوٹے بڑے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں ۔ جشن

کے اس موقع پر نا صرف کویت میں بلکہ دبئی کے ساحل پر بھی شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا جس کی دلفریب تقریب کل منعقد کی جائے گی۔

 

تازہ ترین