• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا انعقاد

چین میں گزشتہ روزدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشکل ترین مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نِڈر اور بہادر جوانوں نے حصہ لیا۔

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ان جوانوں نے غیر معمولی صورتحال اور دہشت گردانہ حملوں میں معصوم جانوں کو ضیا ع سے بچانے کی پہاڑی علاقوں اور جزیروں پر مشق کی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کے استعمال کی بھی تربیت لی جبکہ مختلف کورسیز بھی مکمل کئے۔

ان مشقوں میں جوا ن غیر ہموار اور مشکل راستوں سے گزرتے ہوئے ہتھیار تھام کر منظم انداز میں ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے اور دہشت گردوں کوقابو میں کرنے کی مشق کی۔

واضح رہے کہ ان مشقوں کا مقصدچینی جوانوں کی ثابت قدمی اور قوتِ برداشت کا امتحان لینا ہوتا ہے۔

 

تازہ ترین