• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشین خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کاٹ لیا

دنیا میں ایسے سر پھروں کی کمی نہیں جو معمولی سی بات پر آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ انڈونیشیا میں بھی ہوا جب ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک موٹر سائیکل سوار خاتون کا چالان کاٹ دیا۔

انڈونیشیا کے صوبے وسطی جاوا کی ایک سڑک پر پیش آنے والے واقعے میں خاتون موٹر سائیکل سوار بھڑک اْٹھی اور پہلے پولیس اہلکار کو بائیک کے ذریعے پیچھے دھکیلا اور پھر اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔

خاتون کی اس بد تمیزی کے باجود بھی پولیس اہلکار نے اپنا صبر برقرار رکھا اور تکلیف کے باوجود مسکراتا رہا۔

تازہ ترین