• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے ۔

اسلام آباد کی قیادت رومان رئیس کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ہے جس کے قائد ڈیرن سیمی ہیں۔ زلمی اس سیزن میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے ۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین