• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمان قتل کی دوبارہ تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنا دی گئی

New Jit Formed To Start Probe Afresh In Parveen Rehman Murder

ڈائریکٹراورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کی دوبارہ تحقیقات ہوں گی ،جس کے لیے جےآئی ٹی قائم کردی گئی اور ساتھ ہی نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات پر جےآئی ٹی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سفارش پربنائی گئی ، 8رکنی جےآئی ٹی ایس ایس پی ویسٹ کی سربراہی میں بنی، جس میں حساس اداروں، رینجرز،ایف آئی اے کےافسران شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جےآئی ٹی 15روزمیں تفتیش مکمل کرکےرپورٹ پیش کرےگی۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹراورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کو2013میں کراچی میں قتل کیا گیاتھا ۔

تازہ ترین