• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : رینجرزو پولیس کادفتر میں چھاپا،نوجوان کی لاش برآمد

Karachi Rangers Recovered In The Dead Body A Young Man

کراچی میں رینجرز و پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راشد مہناس روڈ پر واقع دفتر میں چھاپامارا ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق اس مشترکہ کارروائی کے دوران دفتر کے کچن میں دفنائی گئی نوجوان اظفر امتیاز کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران اظفرکو قتل کرنے والا ملزم سید علی بھی گرفتارکرلیا گیا، سید علی نے ایک سال قبل اپنے دوست سب انسپکٹرآصف عثمان کے ساتھ مل کر اظفر کو قتل کیاتھا تاہم ملزم ناکافی ثبوت کے باعث عدالت سے بری ہوگیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کی یہ کارروائی اظفر امتیاز کے اہلخانہ کی درخواست پر کی گئی ۔ ملزم سید علی کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا اور ملزم کی نشاندہی پر ہی اظفر کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین