• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی نیب قانون میں تبدیلی کیخلاف مزاحمت کریگی، فواد چوہدری

The Party Will Resist Against The Change In The Nab Law Fawad Chaudhary

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی احمد چیمہ، شریف برادران اور دیگر ملزمان کے مفاد کی خاطر نیب قانون میں تبدیلی کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کو ایک بورڈ کے ماتحت لانے کے آرڈیننس کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں جبکہ عمران خان اداروں کے ساتھ تحریک انصاف کی یکجہتی کا پہلے ہی اظہار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور نیب کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والا کوئی بھی قانون قابل قبول نہیں ہوگا اور پارلیمان ماورائے آئین کسی بھی قانون کی منظور ی نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین تمام قوانین کالعدم قرار دیئے جائیں گے، سپریم کورٹ کسی ایک شخص کے مفاد میں بنائے گئے قوانین کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اپنے بیٹوں کو تو پاکستانی قانون سے مبرّا قرار دے ہی چکے ہیں،ہر بات پر نیا قانون بنانے کے بجائے ایک ہی قانون بنا کر قصہ ہی ختم کردیں کہ شریف برادران پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین