• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ کی گرفتاری پر سول افسروں کو تحفظات ہیں، رانا ثناء

Civil Officers Have Reservations On The Arrest Of Ahad Cheema Rana Sanaa

وزیر ِقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر سول افسروں کو تحفظات ہیں جبکہ عمران خان نے سول افسروں پر جوالزامات لگائے وہ قابلِ مذمت ہیں۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحد خان کےہمراہ90 شاہراہ قائداعظم پرمیڈیا سےگفتگو کی اور کہا کہ عمران خان ہمیشہ ہی جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نےسول افسروں پربھی بغیر ثبوت الزامات لگائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کا یہ اپنا خوف ہے کہ انہوں نے اپنے دفتر کے باہر رینجرز تعینات کردی،نیب کو چاہیے تھا کہ وہ احد چیمہ کو کرپشن کے ثبوت ملنے پر گرفتار کرتےجبکہ بغیر ثبوت کے گرفتار کرنا غیر قانونی ہے۔

تازہ ترین