• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، سالانہ ایئر شو میں ہوئے شاندار اسٹنٹس

 انڈونیشیا میں سالانہ ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جہاں ہونے والے شاندار اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

انڈونیشیا کے صوبے یوگیاکارتا yogyakarta کے شہربینتل Bantulمیں سالانہ ایئر شوکا انعقاد کیا گیا۔

اس ایئر شو میں کئی مقامی اور بین الاقوامی ائیراسٹنٹ ٹیمزنے حصہ لیاجبکہ دنیا بھر سے آئے اسٹنٹ پائلٹس نے اپنے جہازوں کی ذریعے مختلف کرتب پیش کیے۔

جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لے جانے کا مظاہرہ پیش کیا۔

پیرا شو ٹ جمپنگ سے لے کرپیراگلائیڈنگ سمیت اسکائی ڈائیورز کی دلکش فارمیشنز، فضا میں رنگین روشنیاں بکھیرنے کیساتھ ساتھ جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیاجسے دیکھنے کیلئے وہاں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

تازہ ترین