• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ میں بلند چمنی پر خطرناک کرتب کا مظاہرہ

رومانیہ میں ایڈونچر کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے خطروں کے کھلاڑی نے 256 میٹر بلند چمنی پر خطرناک کرتب کا مظاہرہ کیا۔

یوں تو دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جوخطروں سے کھیلنا تو درکنار بلند مقامات سے ہی خوفزدہ ہو جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جونہ صرف بلند مقامات پربلا خوف وخطر پہنچ جاتے ہیں بلکہ خطروں سے کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

رومانیہ کے شہرٹارگو جیو Targu Jiu سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کے لیے 256میٹر بلند چمنی پر نہ صرف ایک پہئیے والی سائیکل چلائی بلکہ دیگر خطرناک اسٹنٹس بھی پرفارم کرکئے۔

خطروں کے اس کھلاڑی نے اس بلندو بالاچمنی پر کلائمبنگ کی اور ان تنگ راستوں اور پائپوں سے گزر کراونچائی کی جانب بڑھتے ہوئے اوپر تک پہنچ گیا۔

اس خطرناک اسٹنٹ کودیکھ کر نہ صرف لوگ اس کے بہادری کے قائل ہو گئے ہیں بلکہ اس نے اپنی صلاحیتوں کا عملی نمونہ بھی پیش کر دیا ہے ،تاہم یقیناًاس نوجوان کی معمولی سی غلطی بھی اس کی موت کا سبب بن سکتی تھی۔

تازہ ترین