• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل تھری میں ہیٹرک کرنے والے جنید خان

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) تھری میں پہلی ہیٹرک کرنے والے فاسٹ بولر جنیدخان نےکہا ہے کہ کپتان شعیب ملک نے معیار کے مطابق بولنگ کی ہدایت کی تھی میں نے عمل کیا اور کامیاب رہا ۔

ملتان سلطانز کے 28 سالہ فاسٹ بولر نےہیٹرک سے قبل کی کیفیت کے بارے میں کہا کہ مجھے پتا تھاکہ ٹیل اینڈرز بیٹنگ کررہے ہیں، میں نے بس کوشش کی کہ بیٹسمین کے جسم کے قریب تر گیند کرائوں ،تو کامیابی مل سکتی ہے ۔

پی ایس ایل کی 3 سالہ تاریخ میں دوسری ہیٹرک کرنے والے جنید خان نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ خود کو مزید فٹ رکھوں اور بہتر کھیل پیش کروں۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کے بعد پی ایس ایل کی 3 سالہ تاریخ میں دوسری ہیٹرک کرنے والے جنید خان نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ خود کو فٹ رکھوں اور بہتر کھیل پیش کرو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 5فروری 2016ء کو کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی تھی اس وقت ٹیم کی قیادت شعیب ملک کے پاس تھی اور اب وہی ملتان سلطانز کے کپتان ہیں جن کی زیرقیادت جنید خان نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

تازہ ترین