• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم اختلافات پرمذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم

The First Round Of Mqm Differences Ended The End

ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اختلافات ختم کرانے کےلئے ایک بار پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس کے بعد آج ملاقات کا پہلا سیشن بے نتیجہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سید سردار احمد کی قیادت میں مذاکرات کے لیے وفد بہادرآباد سے پی آئی بی کالونی فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچا ۔

وفد میں کشور زہرہ بھی شامل تھی، وفد نے فاروق ستار سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران اختلافات ختم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔

دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے ہونے والی ملاقات میں بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ اپنے موقف پر ڈتے رہے، جس کے باعث ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی جبکہ ملاقات میں فاروق ستار کے ساتھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

تازہ ترین