• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کا مینڈیٹ رکھنے والے نسلوں کے مستقبل سے کھیلے، مصطفی کمال

Owner Of Citys Mandate Playing With The Future Of Generations Mustafa Kemal

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہناہے کہ شہر کا مینڈیٹ رکھنے والے نسلوں کے مستقبل سے کھیلے۔

مصطفی کمال نے پاک کالونی میں اپنے اعزاز میں رکھی گئی استقبالیہ میں شرکت کی ،تقریب میں آرئیں، قریشی، بلوچ اور رانا برادری سمیت دیگر برادریوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کو ہمارے ہی چوکیداروں نے لوٹا ہے۔

ایم کیو ایم میں اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ گھنٹوں پریس کانفرنس کر کے ایک دوسرے کو نوچاجارہا ہےمگر ایک بار بھی انہوں نے ہمارے بچے پانی کے لیئے ترس رہے ہیں اس کا ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے لیے آواز تک نہیں اٹھائی جبکہ ہم عوام کے حقوق کے لئے 18 دن فٹ پاتھ پر بیٹھے رہے ۔

 

تازہ ترین