• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر چاہے کچھ بھی ہو بس دل جوان ہونا چاہئے، 80سالہ چینی دادا جان نے رولر اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

یوں تو بہت سے نوجوان رولر اسکیٹنگ کرتے ہیں لیکن یہاں تو بزرگ بھی رولر اسکیٹنگ کے شوقین ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے چینی دادا جان اپنے بڑھاپے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رولر اسکیٹنگ کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔

چین کے صوبے Sichuanکے شہر Mianyangسے تعلق رکھنے والے 80سالہ دادا جان نے رولر اسکیٹنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چینی بزرگ کا یہ مظاہرہ دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور اُنہوں نے ان دادا جان کی مہارت اور شوق کی خوب تعریف کی۔

تازہ ترین