• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں نیب نے نجی انجینئرنگ کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا

Nab Arrests Owner Of Engineering Company In Lahore

نیب نے لاہور سے ایک نجی انجینئرنگ کمپنی کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ، نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم شاہد شفیق کو سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزم شاہد شفیق کی گرفتاری پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کےانکوائری کیس میں عمل میں آئی ، شاہد شفیق کی ملکیتی انجینئرنگ سروسز کمپنی ایک نجی ہاؤسنگ کمپنی کی ذیلی کمپنی ہے۔

شاہد شفیق پر الزام ہے کہ اس نے ایل ڈی اے کے اہل کاروں سے ملی بھگت کرکے 14 ارب روپے مالیت کا کنٹریکٹ حاصل کیا ، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

تازہ ترین