• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں 16 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

Lahore 16 Year Old Teenager Filed An Alleged Abusive Case

لاہور کےتھانہ نواب ٹاؤن میں 16 سالہ نوجوان کی درخواست پر زیادتی کا مقدمہ ایک سال بعد درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق16 سالہ نوجوان نے مقدمہ درج کرایا کہ ایک سال پہلے وہ ایک مدرسے میں پڑھتا تھا جہاں کے معلم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،لیکن معلم کے خوف کی وجہ سے چُپ رہا۔

تین اورلڑکوں نے بھی درخواست دی ہے جس میں انہوں نے بھی معلم پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ معلم نے متعدد بچوں کے ساتھ زیادتی کی ،لیکن وہ خاموش رہے، پولیس نے مکمل انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین