• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سب سے بڑی آبشار’’ہوکو‘‘ توجہ کا مرکز بن گئی

چین میں دریائے زرد پر جمی برف پگھلنے کے بعد سب سے بڑی آبشار ’’ہوکو ‘‘توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

نئے چینی سال کے سلسلے میں سیاح اور مقامی افراد کی بڑی تعداد ہوکو آبشار کے انوکھے نظارے دیکھنے پہنچ رہی ہے۔ چین کے شہر یی چوآن میں برف پگھلنے کے بعد پانی کے تیز بہاؤ سے آبشار پر بننے والی دلکش قوسِ قزح دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔

چین میں پیلے دریاکی سب سے بڑی اور تیز رفتار ’’ہوکو آبشار‘‘کو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، لوگ اس قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مقامی افراد کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس آبشار کو خاص اہمیت حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق آبشار کے 50میٹر سے بھی زیادہ کے بہاؤ کو دیکھنے کیلئے لاتعداد سیاح یہاں دوڑے چلے آتے ہیں اورتصاویر اور ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین