• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سیکریٹری خارجہ چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

India China Hold Across The Board Talks During Foreign Secretarys Visit

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلےچین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

بھارتی خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے بیجنگ میں چین کے پولٹ بیورو کے رکن، وزیر خارجہ، نائب وزیر خارجہ سمیت اہم اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں،جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تمام معاملات زیر بحث لائے گئے۔

چینی وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بھارت حساس معاملات کو احتیاط سے برتے گا،بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔

اس ملاقات کو بھارتی وزیر اعظم کی جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین