• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم کا نیب نے ریمانڈ لے لیا

Private Engineering Company Ceo Shahid Shafique Appear In Court Nab Takes Remand

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار نجی انجینئرنگ کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

بسم اللہ کمپنی کے سی ای او شاہد شفیق کو سخت سیکورٹی میں آج ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ ملزم پر کمپنی کے لیے ٹھیکا لینے کا الزام ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم شاہد شفیق پر الزام ہے کہ ان کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکا 14 ارب روپے میں دیا گیا۔ انہیں سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کا موقف ہے کہ احدچیمہ نے 20جنوری 2015 کو 3 کمپنیوں کے وینچرکو ٹھیکا دیا،اور اس معاملے میں جعلی کاغذات سے کمپنیوں کو جوائنٹ وینچر کے طور پر پیش کیا گیا۔

پیشی کے موقع پر ملزم کے وکیل سید علی بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے شاہد شفیق کا 15 دن کا ریمانڈ مانگا گیا تاہم انہیں کل نیب عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

وکیل کے مطابق بسمہ اللہ انجینئرنگ نے میرٹ پر ٹھیکہ حاصل کیا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیکہ دیا گیا تھا جب کہ بسمہ اللہ انجینئرنگ آشیانہ اقبال اسکیم پر بھاری رقم خرچ کر چکی ہے۔

 

 

تازہ ترین