• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی ’چاندنی‘ سری دیوی 54 سال کی عمر میں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث دبئی میں چل بسیں۔ سری دیوی نے300سے زائدفلموں میں بیٹی،ماں اور بہو سمیت ہرکردار بےمثل انداز سے نبھایا۔

سری دیوی اپنے شوہر اور چھوٹی بیٹی خوشی کپورکےساتھ ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے دبئی میں تھیں۔ انتقال کی خبرسن کرممبئی میں سری دیوی کے گھر پرپرستاروں کاتانتا بندھ گیا۔

Sri Devi 01_l

سری دیوی 13اگست 1963کو پیدا ہوئیں،ان کا اصل نام شری اما یپا اینگرتھا۔ انہوں نے1978میں’سولہواں ساون ‘ فلم سے اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ اوراگلی ہی فلم ہمت والاسےمقبول ہوگئیں۔

سری دیوی نےتامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ مسٹر انڈیا، چاندنی، ناگن، لمحے، وقت کی آواز ،خدا گواہ جیسی فلموں کی جان تھیں۔ فلم’صدمہ‘ میں سری دیوی کے کردار کو ان کی بہترین پر فارمنس قرار دیا جاتا ہے۔

Sri Devi 02_l

سری دیوی بالی ووڈ میں رقص کو مرکزیت دینےوالی اداکاراؤں میں سےایک تھیں۔ نوے کی دہائی ان کے نام رہی۔ MOM ان کی آخری فلم ثابت ہوئی جس میں پاکستانی ادکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی نے بھی جوہر دکھائے۔

اداکار متھن چکرورتی سے سری دیوی نے خفیہ شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ 1996 میں انہوں نے پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کی جس سے ان کی دو بیٹیاں جانوی اور خوشی ہوئیں۔

Sri Devi 04_l

سری دیوی کو بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپراسٹار تصور کیا جاتا ہے، فلمی دنیاکو خیرباد کہہ کربالی ووڈ میں واپس لوٹنے والی وہ بالی ووڈ کی پہلی کامیاب اداکارہ تھیں۔

ابتدامیں سری دیوی ہندی بولنےسےقاصر تھیں، ان کی آواز کے لیے آرٹسٹ ناز کا انتخاب کیا جاتا تھا۔ سری دیوی کی فلم آخری راستہ میں ریکھا نے ان کی آواز کو ادا کیا۔ انہوں نے فلم چاندنی میں پہلی بار راپنی آواز میں ڈائیلاگ ادا کیے تھے۔

Sri Devi 03_l

سال 1983 سے 1977تک تامل فلموں میں سری دیوی اورکمل ہاسن کی جوڑی کافی مقبول رہی اور پھر 1988-  1983تک ہندی فلموں میں سری دیوی اورجتندر کی جوڑی ہردلعزیز رہی۔اس کے علاوہ راجیش کھنہ کےساتھ سری دیوی کی4 فلمیں انتہائی مقبول رہیں۔

80کی دہائی سے1996تک سری دیوی اورانیل کپورکی جوڑی نے بے پناہ شہرت پائی۔

Sri Devi 05_l

سری دیوی کو 5 بار فلم فیئرایوارڈ اور 2013 میں بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدم شری سے بھی نوازا گیا جبکہ سی این این آئی بی این انٹرنیشنل پول میں انہیں 100سال میں بھارت کی عظیم اداکارہ چنا گیا تھا۔

تازہ ترین