• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا مفاہمتی فارمولا بہادرآباد کو موصول

Bahadurabad Office Received Farooq Sattar Message

ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہےجبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے مفاہمتی فارمولا بہادرآباد کو موصول ہوگیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رکن سید سردار احمد نے فارمولا موصول ہونے کی تصدیق کردی اور کہا کہ فاروق ستار کے دیئے گئے فارمولے پر سوچ بچار جاری ہے۔

فاروق ستار متعدد بار تحفظات ختم کرنے کو مفاہمتی فارمولے پر عمل در آمد سے مشروط کرچکے ہیں مگر اس سے قبل ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے فارمولہ موصول ہونے سے انکار کیا تھاجبکہ کنور نویدمیڈیا بریفنگ میں فارمولا موصول ہونے سے انکار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین