• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی نواز شریف سے ملاقات، پارٹی صدارت پر آگاہ کردیا

Shahbaz Sharif Meets Nawaz Sjarif In Lahore

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےجاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت دیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔

ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور احتساب عدالت میں جاری کیسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنایا جائے گا، جس کی منظوری 27 فروری کو سی ای سی اجلاس میں لی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا باقاعدہ صدر بنانے کے لیے پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور مسلم لیگ ن کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین