• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ نہیں، شہباز شریف

Do Not Care False Poor Politicians Shehbaz Sharif

پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کیے بغیر وہ آگے بڑھتے رہیں گے۔

لاہور سےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، انہیں گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے عوام خود حساب لیں گے

ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکےہیں،انہوں نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر پروان چڑھایا، اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو نعروں، کھوکھلے دعوؤں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں، باشعورعوام انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آچکے ہیں جبکہ منفی سیاست کرنے والوں کو پہلے بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا اور اب بھی ان کے پلڑے میں ہزیمت ہی آئے گی۔

تازہ ترین