• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیول میں شمالی کوریا ئی وفد کے سربراہ کے خلاف احتجاجی ریلی

Protest Rally Held In Seoul Against North Korean Delegation Chief

جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے وفد کی قیادت کرنے والے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،شمالی کوریا کا وفد سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے وہاں پہنچا ہے۔

South-North-Korea-222

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا میں موجود ہیں۔سیئول میںاپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی ریلی میں جنوبی کوریا کے ارکان پارلیمنٹ اور سرگرم کارکنوں نے شرکت کی اور شمالی کوریا کے انٹیلی جنس سربراہ کم یونگ چول کے خلاف دھرنا دیا۔

South-North-Korea333

مظاہرین نے کم یونگ چول کی جنوبی کوریا آمد پر جنوبی کوریا ئی صدر کو بھی تنقیدکا نشانہ بنایا،شمالی کوریا کے انٹیلی جنس سربراہ پر 2010 میں جنوبی کوریا کے جنگی جہاز پر حملے کا الزام ہے ،جس میں 46 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سرمائی اولمپکس میں امریکی وفد کی نمائندگی کررہی ہیں۔

تازہ ترین