• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: سابق افغان سینیٹردو گارڈز سمیت فائرنگ سےہلاک

Kabul Former Afghan Senator With Two Guards Killed In Firing

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سابق افغان سینیٹر مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے ۔

مسلح افراد نے رات گئے کابل کے علاقے خیر خانہ میں سابق افغان سینیٹر رفیع اللہ گل کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔فائرنگ میں سابق سینیٹر سمیت ان کے دو گارڈ بھی مارے گئے ،فائرنگ کے محرکات ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔

طالبان سمیت کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی ہے ،دوسری جانب صوبے بغلان میں افغان نیشنل ڈفینس اور سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف آپریشن کیا ،جس میں طالبان کے 9 دہشت گر د مارے گئے۔

تازہ ترین