• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی موت ہوٹل کے واش روم میں گرنے سے ہوئی

Sri Devi Died Due Fall In Hotels Wash Room

بالی ووڈ کی ماضی کی سپر اسٹار سری دیوی کی موت ہوٹل کے واش روم میں گرنے کی وجہ سے ہوئی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ شیخ زاید روڈ پر واقع جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں۔

Sri-Devi222

اسپتال ذرائع کے مطابق سری دیوی کی موت اسپتال منتقلی سے پہلے ہوچکی تھی ۔ دبئی کے اسپتال نے’’رسیوڈ ڈیڈ ‘‘ کی رپورٹ پولیس کو جمع کرادی۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہوٹل کے واش روم میں گرنے سے اُن کی موت واقع ہوئی، رات میں ایمرجنسی میں سری دیوی کو دبئی کے راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی سری دیوی کے دل کی دھڑکن رک چکی تھی۔اب پولیس سری دیوی کی موت پر مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے،اماراتی قوانین کے مطابق Received dead کی اسپتال رپورٹ پر موت کی تفتیش قتل کے زاویے سے بھی کی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، رپورٹ سامنے آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ادھر انکے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سری دیوی کا جسد خاکی اتوارکو کسی وقت دبئی سے ممبئی ان کی رہائش گاہ تک منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

Sri-Devi333_1

دوسری جانب سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور دبئی سے ممبئی واپس آ گئی ہیں ،بونی کپور کے بھائی انیل کپور کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ،فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترہ ،انوپم کھیر انیل کپور کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ابھی ان کی آخری رسومات سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تازہ ترین