• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کے پاس صرف 4700نقد رقم ، پراپرٹی کی قیمت 25؍ گنا بڑھ گئی

لاہور (خالد محمود خالد) 31؍ مارچ 2015ء کو جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاس نقد رقم کی صورت میں صرف 4؍ ہزار 700روپے موجود ہیں جو 18؍ اگست 2014ء کو 48؍ ہزار 700روپے تھے ۔ ان کی رہائشی پراپرٹی کی قیمت ایک کروڑ 41؍ لاکھ روپے ہو گئی ہے جو انہوں نے 25؍ اکتوبر 2002ء کو ایک لاکھ تیس ہزار چار سو اٹھاسی روپے میں خریدی تھی اور جس پر دو لاکھ سنتالیس ہزار دوسو آٹھ روپے کاتعمیراتی کام کرایا گیا تھا۔یعنی تیرہ سال کی قلیل مدت میں ان کی پراپرٹی کی قیمت 25گنا بڑھ گئی ہے۔وزیراعظم کے پاس نہ تو کوئی ذاتی کار ہے اور نہ ہی کوئی جہاز یا کشتی ہے۔ان کا بینک اکائونٹ آج بھی گجرات میں ہے جب کہ وزیراعظم ہائوس دہلی میں ہونے کے باوجود دہلی کے کسی بھی بینک میں ان کا اکائونٹ نہیں ہے۔انہوں نے کوئی قرضہ نہیں لیا جب کہ صرف 45گرام وزنی سونے کی چار انگوٹھیاں ان کے پاس موجود ہیں جن کی مالیت ایک لاکھ اکیس ہزار روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ انیس ہزار روپے رہ گئی ہے۔ان کے اثاثوں کی موجودہ مالیت کا تخمینہ اسی ماہ لگایا جائے گا۔
تازہ ترین