• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ میں شدید لوڈشیڈنگ: پرامن احتجاج ’’پرتشدد‘‘ بھی بن سکتا ہے؟

سندھ میں شدید لوڈشیڈنگ: پرامن احتجاج ’’پرتشدد‘‘ بھی بن سکتا ہے؟

سندھ بھر میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سندھ سراپا احتجاج ہے طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو اس ضمن میں خط بھی لکھ دیا ہےجس میں کہاگیا ہے کہ کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی میں امن وامان بگڑسکتاہے۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ بعض علاقوں میں بارہ تاچودہ گھنٹے ہوگیا طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بعض علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیداہوگئی ہے جبکہ واٹرٹینکر نے بھی اپنے نرخ بڑھادیئے ہیں۔ شہر کی بیشتر مساجد میں بھی جمعہ کو وضو کے لیے پانی دستیاب نہیں تھا بجلی کی اچانک طویل لوڈشیڈنگ سے متعلق بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کرواکر میاں نوازشریف کے ان دعوؤں کی نقی کرائی جارہی ہے جس میں انہوں نے ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا بعض حلقوں کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ کرواکربعض حلقے شہریوں کومشتعل کرنا چاہتے ہیں اور شہریوں کو احتجاج کی جانب دھکیل رہے ہیں تاکہ سیاسی استحکام نہ رہے وجہ کچھ بھی ہو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی نیندپوری نہیں ہورہی چڑچڑے پن کا شکار ہورہے ہیں دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے طلبہ امتحانات کی تیاری نہیں کرپارہے ان حالات میں علاقے کی سطح پر سیاسی اور سماجی تنظیموں کی حمایت سے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاہم کہاجارہاہے کہ اگرلوڈشیڈنگ اس طرح جاری رہی تو پرامن احتجاج پر تشدد بھی بن سکتا ہے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ مشتعل شہری سرکاری اور کے الیکٹرک تنصیبات کو نقصان بھی پہنچاسکتے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں آپریشن بھی ملتوی ہونے کی اطلاعات بھی ہے عوام نے سپریم کورٹ سے اس ضمن میں سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سوائے جماعت اسلامی کے کسی بھی سیاسی جماعت نے سنجیدہ ایکشن نہیں لیا ہے جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ فیصل نرسری پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر لوڈشیڈنگ جاری رہی تو کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 6اپریل کو شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے اور ، 20اپریل کو ریڈ زون میں احتجاج کیا جائے گا ،کے الیکٹرک کے ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ،سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف زیر التواء مقدمات کی سماعت نہ ہونا تشویشناک ہے ٗ چیف جسٹس نوٹس لیں، ایف آئی اے اور نیب سے کے الیکٹرک کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائے ،کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک کے ہاتھوں فروخت کو روکا جائے اور معاہدے کو پبلک کیا جائے ،مختلف اداروں کے 200ارب روپے کے واجبات اور صارفین سے لوٹے گئے 100ارب روپے فوری واپس دلوائے جائیںبعض حلقوں کے مطابق لوڈشیدنگ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے اور اطلاعات یہی ہیں کہ نگران حکومت کے قیام کے بعد جب سیاسی قوتیں خود کو انتخابی محاذ پرسرگرم کریں گی تو پھر حکمران مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا امتحان شروع ہوگا جب لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچے گا اس لیے بعض حلقوں میں ابھی سے یہ چہ مگوئیاں سننے میں آرہی ہیں کہ اب مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا توڑ کا صرف عوام کے سلگتے مسائل ہوادے کر ہی کیا جاسکتا ہے اور اس میں بنیاد لوڈشیڈنگ بنے گی۔ادھرگیس سے بجلی بنانے والے پلانٹ عملاًبند ، شارٹ فال 500میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں کمی مطلوبہ گیس کی فراہمی سے مشروط کردی۔ سوئی گیس حکام کوٹہ کے مطابق 270 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم نہ کرسکے تو رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ جمعہ کے روز کے الیکٹرک انتظامیہ نے میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایاکہ گیس کی سپلائی میں کمی کراچی میں بجلی کی فراہمی کو مسلسل متاثرکررہی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گزشتہ برسوں میں 193 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جاتی ہے حال میں 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے ترجمان کے الیکٹرک نے کہاکہ ہمارا کم از کم کوٹہ 270 ایم ایم سی ایف ڈی ہے سی ایم ہاؤس میں بھی اس سلسلے میں ایس ایس جی سی حکام سے ملاقات ہوئی تھی لیکن فائدہ کوئی نہیں ہوا۔ انہوں نے بجلی کی طلب کے حوالے سے کہاکہ شہر میں بجلی کی طلب 2800 میگاواٹ ہے۔ گیس نہ ملنے کی وجہ سے ہمارا شارٹ فال دوگنا بڑھ چکا ہے۔ جس کی وجہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑرہی ہے۔جبکہ رمضان میں سحروافطار میں اسی صورتحال میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہاکہ کے الیکٹرک شہر میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری ہمارے سر نہ ڈالے، ہماری پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور وہ ادارے ہیں جن سے گیس فراہمی کامعاہدہ ہے ترجمان نے کہاکہ وہ متعدد بار کے الیکٹرک کو گیس سپلائی معاہدے کی دعوت دے چکی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین