• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی آر لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی درج کرنی چاہئے، امیرمقام

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملازمین کامزیداستحصال بند کرے، خان صاحب اپنے دہر ے معیار پربھی توجہ دیں،ایک ایف آئی آر لیبرایکٹ کے خلاف ورزی کی بھی درج کرنی چاہئے، ہم اصلا حا ت کے حامی ہے مگرصوبائی حکومت کے اصلاحات کامتن کوئی اور ہے جوکسی کوقابل قبول نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب خیبرپختونخواکے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ مزیدمذاق چھوڑدے،صرف ایک ادارے میں ناکامی سے دوچارحکومت اپنے تبدیلی کے نعروں کوبغل میں رکھے عوام کے سامنے انکاچہرہ آشکارہ ہوچکاہے۔ انہوںنے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف اور ینگ ڈاکٹرزکے مطالبات جائزاور حق پرمبنی ہے، انصاف کی حکومت انہیںانصاف دے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں پیرا میڈیکل سٹاف اورینگ ڈاکٹرکے احتجاج کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ عمران خان دوسرے کیلئے کنسلٹنٹ کے فرائض انجام نہ دیںجوکام انکے سپردہیںوہ ایمانداری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں۔
تازہ ترین