• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ اور ایشیا کے حصص بازاروں میں شدید مندی

پیرس (اے پی پی) امریکی ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل کمی اور ان کے 27ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی گر جانے کے نتیجہ میں جمعرات کو یورپ اور ایشیا کے حصص بازار شدید مندی کا شکار رہے۔پیرس کی ا سٹاک ما رکیٹ کے حجم میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پیرس کی ا سٹاک ایکسچینج 40 انڈیکس میں 2.57 فیصد کمی کے بعد 3,956.73 پوائنٹ جبکہ جرمنی اسٹاک ایکسچینج میں 3.3 فیصد کمی کے بعد 8,719.79پوائنٹ پر بند ہوئی۔
تازہ ترین