• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی عظمت، دولت اور بے انتہا مصروفیت کے باوجود بہت ساری مشہور شخصیات دوسروں کی مدد کرنے اور انہیں آگے بڑھانے میں ہچکچاہٹ کامظاہر ہ نہیں کرتیں۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ اوپرا ونفرے بہت سارے خیراتی کام کرتی ہیں لیکن کچھ معروف لوگ ایسے بھی ہیں جومنظر عام پر نہیں آتے۔ 

یہ مشہور اداکار، کھلاڑی، موسیقار اور ماڈلز چیریٹی فاؤنڈیشنز کی مدد کرنے، شعور بیدار کرنے اور مستحق لوگوں کی مدد کرنے کے لئے بڑا دل رکھتے ہیں اور میڈیا کی زینت بنے بغیر خاموشی سے اپنا کام کر گزرتے ہیں ، انہی سیکرٹ سپر اسٹارز میں سے چند ایک کا ذکر کرتے ہیں۔ 

لیونارڈ وڈی کیپریو

فلم اسٹارز کے فلاحی کام

ہالی ووڈ سپر سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم نے گزشتہ سال جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوںپر کام کرنے والی تنظیموں کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

فلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم کی جانب سے جنگلی حیات اور آب و ہوا میں تبدیلی پر کام کرنی والی تقریباً 100 تنظیموں کویہ رقم عطیہ کرنے کابتایاگیا۔ 43 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ ہم فخر سے جنگلی حیات کے تحفط اور آب و ہوا کی تبدیلی پر اندرون اور بیرون ملک کام کرنے والی تنظیموں کی حمایت کریں گے تاکہ ہر طرح سے سمندر، جنگلات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی نسل کا تحفظ کیا جا سکے۔

شکیرا

فلم اسٹارز کے فلاحی کام

کولمبیا کی اس اسٹار گلوکارہ نے1997 ءمیں Fundación Pies Descalzos کی بنیاد رکھی تھی ۔یہ تنظیم جنوبی امریکا میں بے گھر اور بے سہارا بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

شکیرا کو 2010ء میں صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا تھا جس کا مقصد بچوں کی ابتدائی نشوونما کے سلسلے میں بات چیت کرنا تھا۔ 2011ء میں شکیرا کوHispanics کی تعلیمی بہتری کے پروگرام کیلئے وائٹ ہائوس کا ممبر نامزد کیاگیا۔ گلوبل ایجوکیشن ایکشن کےلیے شکیرا دنیابھر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے پروگرام میں بھی شامل رہی۔

ٹیلر سوئفٹ

فلم اسٹارز کے فلاحی کام

2014ء کی بیسٹ سیلنگ آرٹسٹ جب نیویارک شفٹ ہوئی تو اپنی ایک البم کی آمدنی اس شہر کے پبلک اسکولوں کو چیریٹی میں دے دی ۔ 

2012 ء میں ناش ولی میں کنٹری میوزک ہال آف فیم میں ٹیلر سوئفٹ ایجوکیشن سینٹر کےلانچ کے موقع پر انھوں نے 4 ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔ اسی سال امریکا کے 6 کالجز کے میوزک ڈپارٹمنٹس کو 60 ہزار ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔ٹیلر نے آن لائن شکاریوں سے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے بھی ایک مہم کو فنڈ کیا تھا۔ یہ گلوکار ہ یونیسیف، ریڈ کراس، Children in Need اور Wounded Warrior Project جیسی تنظیموں کے ساتھ سر گرم رہی ہیں۔ 

بین ایفلیک

فلم اسٹارز کے فلاحی کام

بیٹ مین کےہیروبین ایفلیک کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں ، وہ ایکٹر، رائٹر ، ڈائریکٹراور پروڈیوسر ہیں۔ دو آسکر اورتین گولڈن گلوب ایوارڈ زسمیت کئی اعزازات کے مالک ہیں ۔ ان کو ایسٹرن کانگو انیشییٹو کےساتھ کام کرنے کے سلسلے میں پیپلز چوائس ایوارڈز 2015ء میں فیورٹ ہیومنیٹیرین (Favourite Humanitarian Award)کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جس کا مقصدتعلیم اور صحت کے پروجیکٹس کے ذریعے متاثرہ بچوں کی فلاح کیلئے کام کرنا تھا۔

جزیل بنشن

فلم اسٹارز کے فلاحی کام

دنیائے فیشن اور ماڈلنگ کی سر فہرست ماڈلز میں سے ایک جزیل نے 2010ء میں ہیٹی زلزلے کے متاثرین کےلیے 1.5 ملین ڈالر عطیہ کیے تھے ۔صرف یہی نہیں بلکہ جزیل نے برازیل کے زیرو ہنگر پروگرام کےلیے بھی ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کیےاور وہ "I Am African HIV/AIDS" آگاہی مہم اور سینٹ جوڈز چلڈرن ہسپتال کےلیے بھی سرگرم رہتی ہیں۔ 

میل گبسن

فلم اسٹارز کے فلاحی کام

میل گبسن کی فلم Brave Heartکی اردو ورژن فلم ’’ شیر دل ‘‘ کے نا م سے موجود ہے۔ سخاوت کی بات کی جائے تو میل گبسن واقعی شیر دل ہیں جو موزی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی دیکھ بھال کےلئے مختلف ہسپتالوں کے اخراجات کو 10 ملین ڈالر عطیے سے پورا کرچکے ہیں۔ 

اس کے علاوہ میلبو کے ہولی فیمل چرچ کی بھی لاکھوں ڈالرسے مالی مدد کرچکے ہیں۔میل گبسن کی فلم Brave Heartکی اردو ورژن فلم ’’ شیر دل ‘‘ کے نا م سے موجود ہے۔ سخاوت کی بات کی جائے تو میل گبسن واقعی شیر دل ہیں جو موزی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی دیکھ بھال کےلئے مختلف ہسپتالوں کے اخراجات کو 10 ملین ڈالر عطیے سے پورا کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ میلبو کے ہولی فیمل چرچ کی بھی لاکھوں ڈالرسے مالی مدد کرچکے ہیں۔ 

تازہ ترین