• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مشتری کے گرد 12 چاند دریافت

ماہرین فلکیات ہمارے نظام شمسی میں دن بہ دن نئی چاند دریافت کررہے ہیں ،حال ہی میںماہرین نے سیارہ مشتری (جوپیٹر ) میں 12 نئی چاند دریافت کیے ہیں ۔اس طر ح مشتری کے چاند کی تعداد 79 ہوگئی ہے اور اب وہ سب سے زیادہ چاند والا سیارہ بن گیا ہے ۔یہ چاند واشنگٹن میں واقع کارنیگی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سائنس داں اسکاٹ ایس شیپر ڈ نے دریافت کیے ہیں ۔اس بار وہ طاقتور دوربین سے ایک وسیع علاقے کو دیکھ رہے تھے کہ انہیں مشتری کے ساتھ تیرتے نقطے نما چھوٹے سیارچے بھی دکھائی دئیے ۔چوں کہ مشتری عموماً یکساں رفتار سے سفر کرتا ہے ،اسی بناء پر اس کے قریب موجود چاند بھی اسی رفتار سے گردش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق مشتری کے نئے چاندوں کا حتمی اعلان کرنے میں ایک سال کاعر صہ لگا ہے اور اس عرصے میںیہ بھی اندازہ کیا گیاکہ وہ جوپیٹر کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ۔ بعدازاں فلکیاتی ماہرین نے تمام چاند کے مدار بھی ناپے ہیں ۔12 میں سے 9 چاندوں کا مدار مشتری سے بہت دور ہے جب کہ تین سیاروں کو مشتری کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں زمین کے دوسال یعنی 730 دن لگ جاتے ہیں ۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ جس مادے سے مشتری بنا ہے یہ چاند بھی اسی مادے سے بنے ہیں ،یہ چاند مشتری سے جڑ نے سے بچ گئے اور اب اس کے گرد گھوم رہے ہیں ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین