• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Latest News
واشنگٹن.........امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کے لیے امریکا اپنی امداد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات لندن میں شام کے حوالے سے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے موقع پر کہی۔ اس کانفرنس کا مقصد شامی تنازعے سے متاثرہ لاکھوں افراد کی مدد کرنا اور یورپ میں مہاجرین کے سنگین بحران کی شدت میں کمی لانا ہے۔

دریں اثناء وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر اوباما نے شام اور لیبیا کے موضوع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
تازہ ترین