• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جشنِ آزادی کےموقعےپرقومی ترانے کا ترجمہ


قومی ترانہ / ترجمہ

پاک سرزمین شاد باد

پاک سر زمین ہمیشہ مسرور رہے

كشورِ حسين شاد باد

یہ خوبصورت مملکت ہمیشہ خوش و خرم رہے

تو نشانِ عزم علیشان

تو بلند ہمتی کا نشان ہے

ارضِ پاکستان

اے پاک سر زمین

مرکز یقین شاد باد

ایمان کا یہ مرکز ہمیشہ سلامت رہے

پاک سر زمین کا نظام

پاک سر زمین کا نظم و نسق

قوت اخوت عوام

لوگوں کی باہمی محبت کی بدولت ہے

قوم ، ملک ، سلطنت

قوم ملک اور یہ ریاست

پائندہ تابندہ باد

ہمیشہ زندہ اور روشن رہے

شاد باد منزل مراد

ہمیشہ خوش رہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہو

پرچم ستارہ و ہلال

چاند اور تارے والا جھنڈا

رہبر ترقی و کمال

ترقی اور بلندی کا راہنما

ترجمان ماضی شان حال

ماضی کی تعبیر اور موجودہ زمانے کی عظمت ہے

جانِ استقبال

مستقبل کی قوت

سایہ خدائے ذوالجلال

اللہ صاحبِ جلال و عظمت کے سائے تلے

تازہ ترین