• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکی پلاننگ کرلی گئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں ہونے والے جلاس میں نادرا حکام اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ یکم تا 15 ستمبر تمام سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی جائے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق رجسٹرہونیوالےووٹرزاکتوبر کےضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے ، جس کے حوالے سے نادرا کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین