• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا میں اُڑتے ہوئے زمین کی جانب چھلانگ لگانا یقیناًکوئی آسان کام نہیں ،تاہم فن لینڈکے نوجوان نے تو بہادری کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایسا دل دہلا دینے والا کرتب پیش کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں ہی روک ڈالیں۔اینٹی پینڈی کینن نامی نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہاٹ ایئر بیلون سے آسمان کی جانب اُڑان بھری تو ایک انوکھے کارنامے کو سر انجام دینے کی ٹھان لی۔ 

اس نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کا ارادہ کیا تھا، تاہم جب چھلانگ لگانے کا وقت آیا تو اس نے اپنا پیرا شوٹ اُتار کر زمین کی طرف اُچھال دیا اور اپنی شرٹ بھی اُتار کر پھینک دی تاکہ اسے کسی قسم کا سہارا نہ ملے اور وہ یہ کرتب بغیر حفاظتی اقدامات کے سرانجام دے۔نوجوان نے اسی اندازمیں ہاٹ ایئر بیلون سے چھلانگ لگا دی، جیسے ہی زمین سے فاصلہ کم رہ گیا تو اس نوجوان کے ساتھی نے اپنا پیراشوٹ کھولا اور یہ اس سے لٹک گیا اور اپنا کرتب کام یابی سے سرانجام دے کر زمین تک پہنچ گیا۔ 

تازہ ترین