• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج مسترد، شمالی کوریا کا سٹیلائٹ کی لانچنگ جاری رکھنے کا اعلان

Latest News
ماسکو......... دنیا کے سپر پاور ممالک اور اقوام متحدہ کے سخت احتجاج کے باوجود شمالی کوریا نے سٹیلائٹ کی لانچنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

روس کی انٹرفیکس نیو ایجنسی نے ماسکو میں واقع شمالی کوریا کے سفارتخانے کا بیان نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی سٹیلائٹ کی لانچنگ جاری رکھے گی۔

دریں اثناء امریکہ نے شمالی کوریا کے ذریعہ راکٹ فائر کرنے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کو اس سلسلے میں کٹہرے میں لانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
تازہ ترین