• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تھائی فوڈ: نمک مرچ، ہم جیسی مگر کھانا ہلکا پھلکا

پاکستان میں مقامی روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیس بدیس کے کھانے بھی بہت مقبولیت پارہے ہیں۔ان کھانوں میںسے ایک تھائی فوڈبھی ہے، جو کہ تھائی لینڈ کا مقامی پکوان ہے۔ پاکستان میں کئی ایسے ریسٹورنٹس فروغ پارہے ہیں جوکہ تھائی ڈشز کے لئے مخصوص ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان ریسٹورنٹس کا رُخ کرتی ہےاور تھائی فوڈشوق سے کھانا پسند کرتی ہے ۔ذیادہ تر تھائی ڈشزکوکونٹ ملک (coconut milk)سے تیار کی جاتی ہیں۔تھائی فوڈ بہت سے جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کے استعمال سے تیار کیا جاتا ہے۔ان میں مرچیں وافر مقدار میں استعمال کی جاتی ہیںاس لیےجو لوگ سپائسی کھانا پسند کرتے ہیں انکے لیے تھائی فوڈ بہترین غذا ہے۔تھائی فوڈ باآسانی گھروںمیں بنائے جا سکتے ہیں ۔چند تھائی فوڈ ریسیپیزتوجہ فرمائیں۔

ڈیمی گراس پاستا

اجزاء:

ابلا پاستا ۔ آدھا پیکٹ ،ابلی چکن ۔ 200گرام

ٹماٹر (چوکور ) ۔ ایک عدد ،پیاز (چوکور) ۔ ایک عدد

ہری پیاز۔ دو سے تین ڈنڈیاں ،بند گوبھی ۔ 100گرام ،شملہ مرچ (چوکور) ۔ایک عدد ،لہسن (چوپڈ) ۔ دو کھانے کے چمچ،کٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کاچمچ،لیموں کا رس۔دو سے تین کھانے کے چمچ،ڈیمی گراس سوس ۔ حسبِ ضرورت ،ہری مرچیں (سلائس) ۔ تین سے چار عدد ،تیل ۔ آدھا کپ ،نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب:

پتیلی میں پانی ابال کرآدھا پیکٹ پاستا اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور دس سے بارہ منٹ کے لئے ابال لیں ۔پھر نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں ۔ ٹمپریچر نارمل ہوجائے تو نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔اب ایک پین میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں دو کھانے کے چمچ کٹا لہسن فرائی کرلیں ۔ پھر اس میں ایک عدد چوکور کٹی پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے فرائی کریں ۔اب حسبِ ضرورت ڈیمی گراس سوس اور ایک چائے کا چمچ کُٹی کالی مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور دو سے تین منٹ کے لئے فرائی کریں ۔اب اس میں پاستا ،ایک عدد ٹماٹر ،دو سے تین ڈنڈیاں ہری پیاز ، 100 گرام بند گوبھی ،ایک عدد شملہ مرچ اور ہری مرچیں شامل کر کے تیز آنچ پر فرائی کریں ۔آخر میں دو سے تین کھانے ے چمچ لیموں کا رس اور 200گرام ابلی چکن شامل کر کے ڈش میں نکال لیں ۔

تھائی سلاد

اجزاء:

پپیتا(درمیانے سائز کا) ۔ ایک عدد

جھینگا پاؤڈر ۔ 4/1 کپ

لہسن پیسٹ ۔ ایک چائے کا چمچ

فش سوس ۔ چار کھانے کے چمچ

شکر ۔ ایک چائے کا چمچ

سویٹ چلی سوس ۔ دو چائے کے چمچ

ہری پیاز ۔ آدھا عدد

کھیرا(سلائس کاٹ لیں) ۔آدھا عدد

لیموں کا رس ۔ چار کھانے کے چمچ

سلاد پتے ۔ حسب ضرورت

ترکیب:

پپیتے کو چھیل کر بیچ الگ کر کے کیوبز کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں جھینگاپاؤڈر، لہسن پیسٹ، دو کھانے کے چمچ فش سوس اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس مکس کر کے ہموار پیسٹ تیار کرلیں۔ تیار شدہ پیسٹ کو پپیتے کے کیوبز کے اوپر ڈالیں۔ شکر، سویٹ چلی سوس، بچی ہوئی چلی سوس، لیموں کا رس شامل کر کے چمچے کی مدد سے مکس کریں۔ سلاد پلیٹر میں پہلے سلاد کے پتے بچھا کر اوپر پپیتے کے کیوبز رکھیں۔ کھیرے اور ہری پیاز سے گارنش کر کے سرو کریں۔

تھائی چکن کوکونٹ ملک سوپ

اجزاء:

مرغی کا گوشت ۔ ایک کپ

لیموں کے پتے ۔ دو عدد

لیمن گراس ۔ ایک انچ کا ٹکڑا

ادرک چوپ کی ہوئی ۔ ایک انچ کا ٹکڑا

تازہ لال مرچ(چوپ کرلیں) ۔دو عدد

کوکونٹ ملک ۔ دو کپ

فش سوس ۔ ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس ۔ ایک کھانے کا چمچ

پانی ۔ ڈیڑھ کپ

ترکیب:

سوس پین میں پانی، لیموں کے پتے، لیمن گراس، ادرک، لال مرچ اور کوکونٹ ملک ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔ اس میں گوشت فش سوس اور لیموں کا رس ڈال کر ابالیں۔ ابال آنے پر درمیانی آنچ پر گوشت گل جانے تک پکائیں۔ سرونگ ڈش میں تھائی چکن کوکونٹ ملک سوپ ڈال کر سرو کریں۔

تھائی اسپائسی پیٹا آملیٹ

اجزاء:

انڈے ۔ دو عدد

سفید مرچ ۔ آدھا کھانے کا چمچ

ہری مرچ(باریک کاٹ کر) ۔ دو عدد

دودھ ۔ تین کھانے کے چمچ

ٹماٹر(بیچ نکال کر) ۔ایک کھانے کا چمچ

ہرا دھنیا (باریک کاٹ کر) ۔ ایک کھانے کا چمچ

پیٹا بریڈ ۔ دو عدد

تیل ۔ تلنے کے لئے

نمک ۔ حسب ذائقہ

پیاز(باریک کاٹ کر) ۔ ایک کھانے کا چمچ

گارلک ڈپ:

سرکہ والا کھیرہ (باریک کاٹ کر) ۔ ایک عدد

مایونیز ۔ دو کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا، پودینہ (بارک کاٹ کر)۔ ایک کھانے کا چمچ

بیسن(باریک پسا ہوا)۔آدھا کھانے کا چمچ

پیاز کا جوس ۔۔ ایک کھانے کا چمچ

دہی ۔ آدھا کپ

ترکیب:

انڈے، نمک، سفید مرچ، دودھ، ٹماٹر، ہرا دھنیا، پیاز ملالیں۔ تیل گرم کریں اس کو آملیٹ کی طرح تل لیں۔ اب پیٹا کو بیچ سے کاٹ لیں۔ اس کو پوکیٹ کی طرح بنا کر اب اس میں آملیٹ ڈالیں اور گارلک ڈپ کے ساتھ پیش کریں۔

گارلک ڈپ کے لئے:

سرکہ والا کھیرہ، مایونیز، ہرا دھنیا، بیسن، پیاز کا جوس، دہی کو ملا لیں، گارلک ڈپ تیار ہے۔

تھائی چکن ڈرم اسٹکس

اجزاء:

چکن ونگز ۔ آٹھ عدد

پیاز ۔ ایک عدد

میدہ ۔ دو کھانے کے چمچ

ہری مرچیں ۔ تین عدد

انڈا ۔ ایک عدد

کارن فلور ۔ دو کھانے کے چمچ

سویا سوس ۔ ایک کھانے کا چمچ

چائنیز نمک۔ ایک چائے کا چمچ

نمک ۔ حسب ذائقہ

بیکنگ پاؤڈر ۔ 4/1 چائے کا چمچ

تیل ۔فرائی کرنے کے لئے

ترکیب:

چکن ونگز کو ڈرم اسٹکس کی شکل میں لے آئیں۔ پیاز، میدہ، ہری مرچ، انڈا، کارن فلور، سویا سوس، چائنیز نمک، نمک اور بیکنگ پائوڈر کو آپس میں مکس کرلیں اور ڈرم اسٹکس کو ایک گھنٹے کے لئے اس لپٹی میں ڈبو کر چھوڑ دیں۔ ہلکی آنچ پر تیل گرم کر کے ڈرم اسٹکس کو ڈپ فرائی کریں حتیٰ کہ چکن گل جائے اور خستہ ہوجائے۔ فرنچ فرائز اور سویا سوس کے ساتھ سرو کریں۔

تھائی چکن مانٹی کارلو

اجزاء:

چکن بریسٹ ۔ ایک عدد

انڈا ۔ ایک عدد

سفید مرچ پاؤڈر ۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔ حسب ذائقہ

سرکہ ۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ ۔ ایک چٹکی

میدہ ۔ آدھا کپ

ایچ پی سوس ۔ ایک چائے کا چمچ

ووسٹر سوس ۔ ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا ۔ ایک کھانے کا چمچ

پودینہ ۔ ایک چائے کا چمچ

پیاز(چوکور کٹی ہوئی)۔ ایک کھانے کا چمچ

تیل ۔ فرائی کرنے کے لئے

ٹماٹر ۔ ایک کھانے کا چمچ

شملہ مرچ ۔ ایک کھانے کا چمچ

زیتون ۔ ایک کھانے کا چمچ

مشروم ۔ ایک کھانے کا چمچ

چیڈر چیز ۔ دو کھانے کا چمچ

ترکیب:

انڈے میں سفید مرچ، نمک، سرکہ، لال مرچ، میدہ، ایچ پی سوس، اور ووسٹر سوس مکس کر کے بیٹر کرلیں۔ چکن بریسٹ کو بون لیس کرلیں۔ ونگ کے سائڈ کی بون چھوڑ دیں۔ باقی ہڈی نکال دیں اور گوشت کو ہیمر سے تھوڑا پھیلا دیں۔ تیل گرم کریں اور چکن کے پیسز کو بیٹر میں ڈپ کر کے فرائی کریں۔ فرائی کر کے سزلر پر رکھیں۔ اس پر ہرا دھنیا اور پودینہ، پیاز ٹماٹر، شملہ مرچ، مشروم، زیتون اور چیز چھڑک کر گرل کریں۔ تیاز ہوجائے تو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

تھائی رائس

اجزاء:

چکن(بون لیس) ۔1کلو

لال مرچ(کٹی ہوئی) ۔1چائے کا چمچ

سویا سوس۔ ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر(باریک کاٹ لیں )۔ دو عدد

ٹماٹو کیچپ ۔ دوچائے کے چمچ

ہری پیاز(باریک کاٹ لیں)۔ ایک عدد

شملہ مرچ (لمبائی میں کاٹ لیں)۔ ایک عدد

مایونیز ۔دو چمچ

فرینچ فرائیز۔ حسب ضرورت

نمک ۔حسب ذائقہ

چلی سوس ۔ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچ

لہسن(پسا ہوا)۔ایک چائے کا چمچ

گاجر (لمبے سلائس کاٹ لیں)۔ ایک عدد

بند گوبھی (باریک کاٹ لیں)۔ ایک عدد

چاول (ابلے ہوئے)۔ دو کپ

کریم۔ 4چائے کے چمچ

انڈے(ابلے ہوئے)۔ تین عدد

اسپگیٹیز (ابال لیں)۔1 پیکٹ

ترکیب:

تیل گرم کر یں اور اس میں چکن ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔ اب اس میں نمک، لہسن، کٹی مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔ جب ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو کالی مرچ، سویا سوس، چلی سوس اور ٹماٹوکیچپ ڈال کر بھونیں اور اس کو علیحدہ رکھ لیں۔ چاولوں کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ اب تمام سبزیوں کو ایک علیحدہ فرائنگ پین میں تھوڑے سے تیل میں فرائی کر لیں اور انہیں بھی الگ رکھ لیں۔ اسپیگیٹیز کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ مایونیز اور کریم کو اچھی طرح مکس کر یں۔انڈوں کو گول سلائس میں کاٹ لیں۔ اب ان تمام چیزوں کی باری باری تہہ لگائیں۔ سب سے پہلے ایک بڑی ڈش میں چاول بچھائیں پھر اس کے اوپر چکن کا سالن ڈالیں۔ پھر سبزیوں کی تہہ لگائیں۔ پھر اسپگیٹیز اور فرنچ فرائز سیٹ کر یں۔ انڈے کاٹ کر سجائیں اور چاہیں تو اس کے اوپر لہسن کا بگھار کر لیں۔ مزیدار تھائی رائس تیار ہیں۔

تھائی پرون ود ہوٹ سالسہ

اجزاء:

پرون۔ آدھا کلو ،لہسن۔ تین ،ادرک۔ ایک انچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ ،کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ ،ہوٹ سالسہ۔ تین کھانے کے چمچ ،لیمن جوس۔ تین کھانے کے چمچ ،تلسی کے پتے۔ چار

سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ ،ترکیب:

پرون میں تمام مصالحہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب پرون کو اسٹک پر لگا کر گرل پین یا پین پر دو کھانے کے چمچ آئل کے ساتھ فرائی کر لیں اور ہوٹ سالسہ کے ساتھ پیش کریں۔

ہوٹ سالسہ کے لیے ایک پیاز،دو ٹماٹر چار ہری مرچیں ایک چائے کا چمچ زیرہ،چائینز نمک اور دو کھانے کے چمچ لیمن جوس ڈال کر پکا لیں۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین