• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی شامی مہاجرین کے لیے سرحد کھول دے، اقوام متحدہ

Latest News
نیویارک........اقوام متحدہ نے ترکی سے شام سے ملنے والی سرحد کھولنے کی درخواست کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عالمی ادارے کے اہلکار اسٹیفن او برائن نے کہاکہ انقرہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سرحد پر موجود اکتیس ہزار سے زائد افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دے۔ یہ شامی شہری حلب میں روسی بمباری کے بعد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

او برائن نے روس سے بھی فوری طور پر فضائی کارروئیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلاحی اداروں کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ ترکی میں پہلے ہی تقریباً ڈھائی ملین شامی شہری پناہ لیے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی حکومت نے باغیوں کے زیرِ قبضہ شمالی شہر حلب کا محاصرہ کیا تو تین لاکھ افراد کے لیے خوراک کی ترسیل رک جائے گی۔ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ حلب پر حملے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جائیں گے۔

اقوام متحدہ نے ترکی سے کہا کہ وہ تیس ہزار شامیوں کو ترکی میں داخل ہونے دے ،جو جنگی صورتحال کے باعث ترکی کی سرحد پر آکر پھنسے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین