• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ کی پہاڑیوں پر 10سال بعد سفیدی اتر آئی

Latest News
اسلام آباد.....اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ 10سال بعد مارگلہ کی پہاڑیوں پر روئی کے نرم نرم گالوں کی مانند گرتی برف نے سما باندھ دیا۔

جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے ۔ بارش کی رم جھم سے رت پھر سے سہانی ہوگئی ۔ سردہواوں نے توسماں باندھ دیا ۔ کہتے ہیں جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ لیکن یہ بادل توخوب گرجے اورخوب برسے بھی ۔ موسلا دھار بارش کےساتھ مارگلہ کی پہاڑیوں پر برف باری بھی ہوئی ۔ موسم کی اس کروٹ سےسردی تھوڑی دیرکے لیے ہی سہی لیکن ٹھہر گئی ۔

آسمان سے برستی بوندوں نے جاڑے کی خشکی میں رنگ بھردیے ۔ ماحول نکھرگیا اورتیزہوا کےسنگ درختوں نےخوشی کے گیت گائے ۔ جابجاپانی کےننھے قطرے بھی بہت خوش دکھائی دیے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں اور پیر سوہاوہ کے جنگلوں میں وقفے وقفے سے برف باری ہوئی ۔

سبز درختوں اور پتوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ، سحر کن مناظر نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرا کر گئے ہیں ۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر تقریبا 10 سال بعد ہونے والی برف باری نے رت کو مسحور کن کر دیا۔

گزشتہ رات سے جاری رہنے والی برف باری نے قدرت کی ہر شے کو سفیدی کی چادر نے ڈھک دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور ارولپنڈی میں ہونے والی بارش اور پہاڑوں کا یہ سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین