• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ پر برفباری، اسلام آباد والوں کا پیر سوہاوہ کا رخ

Latest News
اسلام آباد......اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر برف باری کے بعد اسلام آباد کے شہریوں نے تفریحی مقام پیر سوہاوہ کا رخ کر لیا۔

اِدھر ملکہ کوہ سار مری میں ایک فٹ سے زیادہ برف باری ہو چکی ہے۔ٹھنڈے موسم کا مزہ لینے کےلیے بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے ہیں۔

مظفر آباد آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، برف باری ہوتے ہی خاص کشمیری کھانوں کی مانگ بڑھ گئی ہے جن میں گوشتابہ، میتھ ماز، ہریسہ قابل ذکر ہیں۔کشمیری چائے کی خوش بو چار سو پھیلنے لگی ہے۔
تازہ ترین