• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس ترقی یافتہ دور میں ماہرین لوگوں کی ہر پریشانی کا حل نکال رہے ہیں ۔سوئٹز رلینڈ کے ایک انجینئر نے مچھروں سے بچنے کے لیے ایک الیکٹرونک دستی پٹہ ایجاد کیا ہے۔ماہرین کی جانب سے اس پٹے کو ’’نوپکس گومو سکیٹو بائٹ پروٹیکشن رسٹ بینڈ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مختلف انداز میں کام کرتے ہوئے بر قناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک ) لہریں خارج کرتا ہے ۔

یہ بالکل اسی طر ح بر قناطیسی لہریں خارج کرتا ہے ،جس طر ح گرج چمک کے دوران بادلوں سے یہ امواج قدرتی طور پر خارج ہوتی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق کڑے سے خارج ہونے والی امواج بہت کمزور ہیں اور انسانوں کے لیے نقصان دہ بھی نہیں ہے ،یہ بینڈ ایک گھنٹہ چار ج ہونے کے بعد پورے ہفتے بآسانی کام کرتا ہے ۔جب اس کی بیٹری ختم ہوجاتی ہے تو اس میں نصب لال رنگ کی ایل ای ڈی جل جاتی ہے ۔ ابھی یہ ایجاد کرائوڈ فنڈنگ کے مراحل میں ہے ۔فی الحال اس کی قیمت پاکستانی 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین